بلدیاتی الیکشن کا التواجماعت اسلامی کا کل دھرنے کا اعلان

پیپلز پارٹی دھرنے سے روکنے کی کوشش نہ کرے، ہمارے نوجوان غصے میں ہیں

الیکشن کمیشن غیر قانونی و سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کرے،حافظ نعیم الرحمن۔ فوٹو: فائل

کراچی:
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز جمعہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کر دیا جس کی جماعت اسلامی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

انھوں ںے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنا جمہوریت کیخلاف سازش ہے ، ایم کیو ایم، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے راہ فرار اختیار کیا، انتخابی مہم کے دوران سندھ حکومت ترقیاتی کام کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے اس کا نوٹس نہیں لیا، الیکشن ملتوی کرنے کے لیے متحدہ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعت ہائیکورٹ گئے جہاں ان کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت میں کراچی کیلیے کچھ نہ کیا، بلدیات میں کیا کریں گے، حافظ نعیم


حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی سہولتکار بن گئی اور ہم اس اقدام کی ہر سطح پر مذمت کرینگے اور اس حوالے سے کل بروز جمعہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

دریں اثنا حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے غیر قانونی و سیاسی ایڈمنسٹریٹر کوبرطرف کرے،24جولائی کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں،آئین کے آرٹیکل 245کے تحت تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے،الیکشن کمیشن ووٹر لسٹوں کو درست کرے اور غیر جانب دار آر اوز تعینات کرے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن سندھ میں پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بن چکا ہے، حافظ نعیم

انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کی وجہ سے پولیس کا محکمہ بھی شکوک وشبہات پر مبنی ہے، سندھ حکومت پولنگ اسٹیشنز پرپرائیویٹ گارڈز کے ذریعے سے من پسند فیصلے حاصل کرنا چاہتی ہے،کراچی میں ملین کی تعداد میں خواتین ٹھیکداری نظام کے تحت کام کررہی ہیں۔
Load Next Story