شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی اداکارہ کی گفتگو

شگفتہ اعجاز کی پہلے شوہر سے ایک جبکہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں ہیں


ویب ڈیسک July 21, 2022
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا(فائل فوٹو)

کراچی: شگفتہ اعجاز نے پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

ایک نجی پروگرام کے دوران اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی دوسری شادی پسند کی تھی یا والدین کی مرضی سے ہوئی؟

جس پر شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ 'یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی، میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کررہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے'۔

فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا '۔



یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز کی پہلے شوہر سے ایک جبکہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں