حاملہ ہونے کی خبروں پر کرینہ کپور کا دلچسپ تبصرہ

سیف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی میں اپنا بھرپور حصہ دے چکے ہیں


ویب ڈیسک July 21, 2022
کرینہ کا حاملہ نہ ہونے سے متعلق یہ تبصرہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے(فائل فوٹو)

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کی چند تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ خبر آگ کی طرح پھیلی کہ کرینہ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تاہم بالی ووڈ کی بیبو نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ کرینہ کپور نے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیوں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر دلچسپ انداز میں بتایا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔



اداکارہ نے لکھا کہ 'یہ پاستا اور وائن ہے دوستوں، میں حاملہ نہیں ہوں، سیف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ملک کی آبادی میں اپنا بھرپور حصہ دے چکے ہیں'۔



کرینہ کا اپنے حاملہ نہ ہونے سے متعلق یہ مزاحیہ تبصرہ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے تاہم جیسے ہی کرینہ سے نظر ہٹی تو اب سوشل میڈیا صارفین نےایشوریہ کی جانب رُخ کر لیا اور ان کے حاملہ ہونے سے متعلق بھی قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔

تاہم ایشوریہ نے بھی ان افواہوں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی مکمل توجہ صرف ان کی آنے والی فلم پی ایس ون پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں