یہودی صحافی مکہ کے مقدس مقامات میں داخل ڈاکیومینٹری بھی بنائی

اسرائیلی ٹی وی چینل نے رپورٹ نشر کردی

(فوٹو: اسکرین شارٹ) اسرائیلی ٹی وی چینل نے رپورٹ نشر کردی

MIAMI:
یہودی صحافی سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوا اور جبل رحمت پر بھی چڑھتا دیکھائی دیا۔

اسرائیل کے نیوز چینل 13 نے ایک رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی صحافی گِل تمرے نے مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور جہاں اس نے مسجد الحرام کی طرف سفر کیا اور جبلِ رحمت پر بھی چڑھا جبکہ سعودی قوانین کے تحت کوئی بھی غیر مسلم اِن مقدس مقامات پر داخل نہیں ہوسکتا۔

اسرائیلی صحافی نے تقریبا 10 منٹ کی ڈاکیومینٹری بنائی جسے ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا جبکہ صحافی کے ساتھ بظاہر ایک مقامی گائیڈ موجود تھا، جس کا چہرہ ویڈیو میں دھندلادیا گیا تاکہ پہنچان نہ ہوسکے۔

گلِ تمرے کیمرے کے سامنے ہیبرو زبان میں آہستہ آواز کے ساتھ بولتے ہیں اور بعض اوقات وہ اپنی اسرائیلی شناخت چھپانے کے لیے فورا انگریزی زبان بولنا شروع کردیتے ہیں تاکہ اسکی شناخت نہ ہوسکے۔


ڈاکیومینٹری کا لنک

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر برائے علاقائی تعاون ایساوی فریج نے مکہ سے متعلق ایک اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، انکا کہنا ہے کہ صرف ریٹنگ کی خاطر اس رپورٹ کو نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ اور نقصان دہ تھا۔

اسرائیلی صحافی نے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی کو یہ ویڈیو بری لگی ہو تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔ اس پوری کوشش کا مقصد مکہ کی اہمیت اور دین اسلام کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا تھا اور ایسا کرتے ہوئے مذہبی رواداری اور شمولیت کو فروغ دینا تھا۔

Load Next Story