لیگی ایم پی ایز کی کڑی نگرانی فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم

مخالف جماعتوں کے رابطوں سے بچانے کے لیے نظر رکھی جارہی ہے، حاضری کے لیے ہوٹل میں کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں


ویب ڈیسک July 21, 2022
تمام اتحادی اراکین حمزہ شہباز کی قیادت میں ہوٹل سے براہ راست پنجاب اسمبلی جائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کی جانب سے لیگی اور اتحادی ارکان اسمبلی کی کڑی نگرانی جاری ہے جب کہ تمام ایم پی ایز کو موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کے اراکین صوبائی دارالحکومت کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ قیادت کی جانبن لیگ، پیپلز پارٹی، راہ حق پارٹی اور دیگر آزاد ارکان اسمبلی کو کل 22 جولائی تک رائل سوئس ہوٹل ہی میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی حکمت عملی مرتب کرلی

پارٹی ذرائع کے مطابق کل جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں تمام ارکان اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں ہوٹل سے براہ راست پنجاب اسمبلی اجلاس جائیں گے۔ اس سے قبل حمزہ شہباز آج نجی ہوٹل میں حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ہوٹل میں قیام پذیر اراکین صوبائی اسمبلی کو مخالف جماعتوں یا دیگر شخصیات کی جانب سے رابطوں سے بچانے کے لیے موبائل فون کا استعمال محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جب کہ اراکین کی حاضری چیک کرنے کے لیے مسلم لیگ ن نے ہوٹل کی لبابیز میں اپنے کارکنوں کی مستقل ڈیوٹی لگارکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد نے 10 اراکین پر مشتمل 18 گروپس بنا کر ہر گروپ کا ایک ہیڈ مقرر کر دیاہے۔ گروپ ہیڈ کو اپنے اراکین کی ہوٹل میں حاضری، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت اور پنجاب اسمبلی روانگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اراکین اسمبلی کو کسی بھی ناپسندیدہ یا مخالف کیمپ سے آنے والی کال سے متعلق گروپ ہیڈ کو بتانے کا پابند کر دیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں