بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 9 روپے 90 پیسے اور کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی


ویب ڈیسک July 21, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی

ISLAMABAD: کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر، کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے 39 فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے، جس پر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔

دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) حکام نے بھی جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی لاگت 213 ارب روپے تھی۔

ملک میں فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت فی یونٹ 36 روپے 20 پیسے، کوئلے سے 20 روپے 80 پیسے، مقامی گیس سے 8 روپے 92 پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 38 پیسے جبکہ ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |