اتنے کیسز ہو گئے کہ ہمارے پاس ضمانت کے لیے لوگ نہیں شیخ رشید

کسی نے اسمبلی میں ہنگامہ کیا تو پھر دیکھیں گے، سیاست کل سے نیا رخ اختیار کرے گی، پریس کانفرنس

آصف زرداری نے دو بھائیوں میں لڑائی ڈلوادی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم پر اتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ ہمارے پاس ضمانت دینے کے لیے لوگ نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری نے دو بھائیوں میں لڑائی ڈلوادی ہے۔ عوام لوٹوں کا سوشل بائیکاٹ کریں۔ 14 جماعتیں مل کر خوفزدہ ہوئی ہیں۔ 30 اگست سے پہلے الیکشن کا اعلان ہو جانا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کادماغی توازن خراب ہے۔ پٹرول کی ایل سی241 روپے میں کل کھلی ہے۔ ہم پراتنےکیسزہوگئےہیں کہ ہمارےپاس ضمانت دینے کے لیے لوگ نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگرکسی نےاسمبلی میں ہنگامہ کیا توپھردیکھیں گے۔ سیاست کل سے نیا رخ اختیارکرےگی۔
Load Next Story