محمد یوسف کو بطور بیٹنگ کوچ سیریز با سیریز تعین کا منصوبہ

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) کے عہدے سے فارغ، ذرائع


ویب ڈیسک July 21, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) کے عہدے سے فارغ، ذرائع

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی تقرری کا تعین سیریز با سیریز کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹر محمد یوسف کو قومی ٹیم کا مستقل طور پر بیٹنگ کوچ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایچ پی سی میں محمد یوسف کی تقرری اب بھی مستقل ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ ایشیا کپ، ہالینڈ کے دورے اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم نے ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے لیے میتھیو ہیڈن کے ہمراہ قومی ٹیم کی پرفارمنس دیکھیں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پہلے ہی بیٹنگ کوچ کے حوالے سے تصدیق کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد یوسف آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد سے کوچنگ پینل کا حصہ ہیں۔ وہ اس وقت سری لنکا میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جہاں گال ٹیسٹ میں دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف فتح حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں