
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Now the Kings of Crime, Zardari & SS having gotten their NRO2 are using their salvaged looted money to purchase Punjab MPAs making a mockery of laws & desecrating our Constitution.I am asking ppl of Pak that just as they came out & thwarted plan to steal Punjab election on 17July
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 21, 2022
عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے یہ اقدامات قانون کا مذاق اڑانے اور آئین کی بے حرمتی ہے۔ پاکستان کے عوام سے کہ جس طرح 17 جولائی کو پنجاب میں الیکشن چرانے کی کوشش کو ناکام بنایا ویسے ہی اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج شام پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔ میں آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مثال سامنے رکھتے ہوئے عوام ان بدمعاشوں، ان کے سہولت کاروں اورالیکشن کمیشن کو پیغام دیں کہ ہم پنجاب میں مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے۔حکومت تبدیلی کی امریکی سازش کے نتیجے میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت نے پنجاب کےضمنی انتخابات میں سرکاری اورریاستی مشینری اورجانبداراوربد دیانت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کی مدد سے دھاندلی کی کوشش کی۔ باشعور عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔