کانز ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ پاکستان میں کب ریلیز ہوگی
ہدایتکار صائم صادق نے جوائے لینڈ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا
LAS VEGAS:
پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی فلم 'جوائے لینڈ' کو کانز فیسٹیول میں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
جس کے بعد سے شائقین اس فلم کی پاکستان میں ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں، تاہم اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں کیونکہ صائم صادق نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حال ہی میں صائم صادق ایک نجی ویب شو میں 'جوائے لینڈ' کی کہانی اور اسے ملنے والی عالمی پذیرائی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ موسمِ سرما میں فلم کو ملک میں بھی ریلیز کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں لگتا کہ فلم سینسر بورڈ ان کی فلم پر اعتراض کریں گے، کیوں کہ اس میں ایسا کوئی منظر یا ڈائلاگ نہیں جو متنازع یا فحش ہو۔
یاد رہے کہ 'جوائے لینڈ' پاکستان کی وہ پہلی فلم ہے جس کانز فلم فیسٹیول میں 'کوئیر پام' ایوارڈ حاصل کیا تھا جوکہ کانز کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے۔
صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک ایسے نوجوان اور خواجہ سراہ ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں فلم میں خواجہ سراہوں کی زندگی میں پیش آنے والے مشکل حالات کو بھی فلمایا گیا ہے۔
تاہم یہ فلم موسمِ سرما میں کسی اسٹریمنگ ویب سائٹ یا پھر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اس حوالے سے اب تک کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔