ہشنتگری انڈر پاس میں پانی بھر گیا دکانداروں نے بی آر ٹی اسٹیشن بند کروادیا

انتظامیہ جب تک نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں کرتی، اسٹیشن بند رہے گا، تاجروں کا احتجاج


ویب ڈیسک July 21, 2022
دکانداروں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان پانی میں ڈوب کر خراب ہوگیا

ISLAMABAD: صوبائی دارالحکومت میں بی آر ٹی کے ہشتنگری انڈر پاس میں دکانیں بارش کے پانی میں ڈوب گئیں، جس کے بعد تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور بی آر ٹی کے ہشتنگری انڈر پاس کی دکانوں میں پانی بھر گیا ، جس کے نتیجے میں دکانداروں کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان پانی میں ڈوب کر خراب ہوگیا۔ تاجروں نے انتظامیہ کی جانب سے پانی کی بروقت نکاسی نہ کرنے اور غفلت برتنے پر احتجاج کرتے ہوئے ہشتنگری بی آر ٹی اسٹیشن بند کردیا۔ متاثرہ دکان داروں کا کہنا ہے کہ ہمارا لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا ہے۔ انتظامیہ جب تک نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں کرتی، اسٹیشن بند رہے گا۔





دریں اثنا بی آر ٹی اسٹیشن بند کیے جانے کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔