جو اقدامات اٹھائے اس پر کوئی شرمندگی نہیں مفتاح اسماعیل
اسٹیٹ بینک کی پابندیوں کی وجہ سے درآمدات میں مزید کمی ہوگی، روپے پر دباوٴ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو اقدامات اٹھائے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے پر دباوٴ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے۔
اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل کی درآمد کم ہوئی ہے، معیشت بہتر چل رہی ہے، جو اقدامات اٹھائے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیوں کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے یہ اقدام اٹھائے ہیں۔
اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس مہینے درآمدات میں کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک نے پابندیاں لگائی ہیں اس سے درآمدات میں کمی ہوئی آگے جاکر مزید کمی ہوگی، ڈالر کے مقابلے میں روپے پر دباوٴ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے، جب سے حکومت نے اعلان کیا کہ ہم نہیں جارہے ہیں اس وقت سے مارکیٹ میں ٹھہراوٴ آیا ہے جس سے روپے پر دباوٴ کم ہوگا۔