پاکستان میں چھ ماہ کے دوران مہنگائی 12 سے بڑھ کر21 فیصد ہوگئی ایشیائی ترقیاتی بینک

سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی ہے، رپورٹ


Irshad Ansari July 21, 2022
سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی ہے، رپورٹ (فوٹو : فائل)

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ کر21 فیصد ہوگئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ آؤٹ لک رپورٹ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے جنوری تا جون کے معاشی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور عالمی معاشی حالات ایشیاء کو متاثر کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی 12 سے بڑھ کر 21 فیصد ہوگئی جب کہ سری لنکا میں مہنگائی 14 سے بڑھ کر 45 فیصد اور بھارت میں 5.7 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں مہنگائی 6.1 سے بڑھ کر 7.4، چین میں 1.5 سے بڑھ 2.5 فیصد جب کہ تھائی لینڈ میں 2.2 سے بڑھ کر 7.7 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 6 ماہ میں شرح منافع 5.25 فیصد بڑھا جب کہ سری لنکا میں 9.5، بھارت 0.9 اور بنگلا دیش میں 0.7 فیصد بڑھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |