شاہ رخ خان کے بیٹے کو کلب میں شراب نوشی مہنگی پڑ گئی

آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کلب میں پارٹی کے دوران شراب پیتے نظر آرہے ہیں


ویب ڈیسک July 21, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کلب میں شراب نوشی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کلب میں پارٹی کے دوران شراب پیتے نظر آرہے ہیں۔ کنگ خان کے بیٹے کی ویڈیو پر جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں کئی لوگ حمایت بھی کرتے نظر آئے۔

مخالفین کا کہنا تھا کہ آریان پھر سے اپنی پرانی زندگی میں لوٹ آئے، مال اور دولت ہونے پر یہی ہوتا ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا شاہ رخ کا بیٹا غیر ذمے دار ہے۔

آریان کی حمایت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ بچے نہیں بلکہ بڑے ہوچکے ہیں اور اپنی زندگی جینے کا حق رکھتے ہیں۔ کسی نے کہا آریان نے کورونا کے سبب ماسک لگائے رکھا اور شراب پی کر دوبارہ پہن لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔