روسی صدر کی صحت خرابی سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں کریملن

روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن کسی علالت کا شکار نہیں اور مکمل صحت یاب ہیں، حکام


ویب ڈیسک July 21, 2022
—فائل فوٹو

لاہور: روس نے صدر ولا دیمیر پیوٹن کی صحت خراب ہونے سے متعلق ہر قسم کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کریملن نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کا غیرملکی دورہ بیماری کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا اور وہ کسی علالت کا شکار نہیں ہیں۔

قبل ازیں حکومتی ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ روسی صدر کا بیماری کے باعث رواں ہفتے نور سلطان کا شیڈول دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس خبر کے بعد جس سے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ 69 سالہ رہنما بیمار ہیں۔

بعدازاں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روسی صدر صحیتاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ یوکرین کے انفارمیشن ماہرین،امریکی اور برطانوی حالیہ مہینوں میں صدر کی صحت کے بارے میں مختلف قسم کی جعلی باتیں پھیلا رہے ہیں، یہ صرف جعلی خبریں ہیں

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں