بھارت کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی خاتون دروپدی مرمو صدر منتخب

مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے، مودی کی مبارک باد

فوٹو انٹرنیٹ

ISLAMABAD:
بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایک قبائلی خاتون ملک کی صدر منتخب ہوگئیں ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے صدارتی انتخابات برائے 2022 میں حکومت کی نامزد کردہ امیدوار دروپدی مرمو پچاس فیصد سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔

صدارتی انتخابات کے لیے 3 ہزار 219 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں سے مرمو کے حق میں 2 ہزار 161 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ یش ونتھ سنہا 1 ہزار 58 ووٹ لے سکیں۔
Load Next Story