آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر کی ملاقات

ترک سفیرنے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون میں مزیدبہتری کے لیےکردار ادا کرنے کا عہد کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 21, 2022
فوٹو:آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے پاکستان میں تعینات ترک سفیر سے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں ترک سفیرنے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون میں مزیدبہتری کے لیےکردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پربھی زیر غور آئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترک سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔