بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی
بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے 3953مکانات کو نقصان پہنچا،پی ڈی ایم اے
ISLAMABAD:
بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 9 افراد ہلاک ہوگئےہیں جس کے بعد صوبے بھر میں اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں میں اب تک 75 افراد زخمی ہوئے،بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے 3953مکانات کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق 2536مکانات مکمل جبکہ 1417جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں، صوبے میں اب تک 550کلو میٹر سے زائد سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ 9پلوں کو بھہی نقصان پہنچا ہے ۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق متاثرین کو راشن ، خیمے ،رضائیاں،چارپائیاں ،واٹر کولر ،اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔