کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش

بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی


ویب ڈیسک July 22, 2022
بارش سے سڑکوں پرپھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا:فوٹو:فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں جمعہ کی صبح ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی ،نیو کراچی، ناظم آباد، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔پرانی سبزی منڈی،جیل چورنگی، کشمیر روڈ، بہادر آباد، طارق روڈ ،پی ای سی ایچ ایس،گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیشنل اسٹیڈیم میں بھی بادل برسے۔

بارش سے سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس سے موٹر سائیکل سواروں اوردفترجانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں