کےٹو سر کرنے کی کوشش میں افغان کوہ پیما زندگی کی بازی ہار گیا

انکی میت کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کی جارہی ہے


ویب ڈیسک July 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) انکی میت کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کی جارہی ہے

کراچی: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دل کا دورہ پڑنے سے غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دل کا دورہ پڑنے سے افغان کوہ پیما علی اکبر سخی جاں بحق ہوئے، انکی میت کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان کوہ پیما کی میت کو ریسیکیو کے لیے جانے والی ٹیم میں سرباز خان اور سہیل شیخ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی دو خواتین کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

افغان کوہ پیما علی اکبر سخی کو کیمپ 3 پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر ناہوسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس کےٹو سمیت دیگر پہاڑوں کو سر کرنے کی مہم جوئی کیلئے تقریباً 600 کوہ پیماؤں کے گروپس کو لائسنس جاری کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں