ایشیاکپ کی میزبانی یو اے ای کے سپرد

بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کا اعلان


ویب ڈیسک July 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث ایشیاکپ کو یو اے ای منتقل کردیا گیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کیا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی سے قاصر رہیں گے۔

بی سی سی آئی کے صدر نے بورڈ کی اعلیٰ کونسل کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں مون سون سیزن اور بارشوں کے باعث ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی سے معذرت کرلی

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں