پنجاب اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی اسد عمر
پنجاب اسمبلی جب تک چلے گی جب تک یہ نظام چل رہا ہے، رہنما تحریک انصاف
ABBOTTABAD:
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی جب تک چلے گی جب تک یہ نظام چل رہا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ دو مختلف سیاست و جمہوریت کا مقابلہ ہو رہا ہے جس میں مزدا پر کیش لا کر دیا جارہا ہے، جمہوریت خریدنے کی سیاست میں ایک زرداری سب پر بھاری تھا، ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ لگتا ہے وہ پہلے کی سیاست کے لیے تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے جو بات کی تھی اس کے مطابق حمزہ کو پچاس ووٹ ہی مل سکتے ہیں، ہماری ایک سو چھیاسی کی سادہ اکثریت ہے جس میں تمام ایم پی ایز پہنچنے والے ہیں،
انہوں ںے کہا کہ نئے وزیر اعلی پرویز الہی ہوں گے وہ اپنے اختیارات استعمال بھی کریں گے، آج یہی آواز آئے گی کہ نیا مینڈیٹ آ گیا، پنجاب اسمبلی جب تک چلے گی جب تک یہ نظام چل رہا ہے، پنجاب اسمبلی اپنا وقت پوراکرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پانچ کروڑ روپے سے ایک سوئمنگ پول بنوایا جس میں نہا نہا کر تھک جائیں گے، وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد کے پی اور پنجاب میں پی ٹی آئی اور صرف وفاق میں ن لیگ کی حکومت ہوگی۔