پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر روسی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

تیل و گیس کی قیمتوں میں توازن اور استحکام برقرار رکھنے کیلیے اوپیک گروپ کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ


ویب ڈیسک July 22, 2022
محمد بن سلمان اور پوٹن نے مشروق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا، فوٹو: فائل

KURIANWALA: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطیٰ میں صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور تیل و گیس کی قیمتوں میں توازن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے سمیت اوپیک پلس گروپ کے درمیان مزید تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور عالمی امن بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ یہ ٹیلی فونک گفتگو ایسے وقت ہوئی ہے جب گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان سمیت ولی عہد سے ملاقات کی اور دوسری جانب روسی صدر نے 2 روز قبل ایران میں شام کے معاملے پر سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں