بلدیاتی الیکشن کےالتوا کی خبر حیران کن تھی وزیراعلی سندھ

اعلان سےکچھ دیر پہلے ملتوی ہونےکا پتہ چلا، مراد علی شاہ

اعلان سےکچھ دیر پہلے ملتوی ہونےکا پتہ چلا، مراد علی شاہ

لاہور:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کےالتوا کی خبر حیران کن تھی، اعلان سےکچھ دیر پہلے ملتوی ہونےکا پتہ چلا۔

کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی گاڑیاں پنجاب بھیجنے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں ، سندھ ہاؤس کو بدنام کیاجارہاہے ، ماضی میں بھی لانچ سےپانچ ارب روپے پکڑنے کی باتیں ہوئی تھیں۔

انہوں نے شیخ رشید کی جلیل شرقپوری سے متعلق فون کال کی طرف اشارہ کیا کہ ایک شخص کی ٹیلیفون کالز سب کےسامنےہے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ جب عمران گیا تو ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا ، اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالتےہیں ، دوسروں کو چور ڈاکو کہنا لوگوں نے آمدنی کا ذریعہ سمجھ لیاہے۔


مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت میں کراچی کیلیے کچھ نہ کیا، بلدیات میں کیا کریں گے، حافظ نعیم

 

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کےالتوا کی خبر حیران کن تھی ، شام کو اعلان ہونےسےکچھ دیر پہلے الیکشن ملتوی ہونےکا پتہ چلا ، الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کی پٹیشن پر جواب جمع کرایاتھا ، الیکشن کمیشن کو کہاتھا کہ سندھ حکومت الیکشن کا التوا نہیں چاہتی ۔

وزیراعلی سندھ نے زور دیا کہ افغان مہاجرین کئی سالوں سےیہاں ہیں،افراتفری پھیلانےوالوں کو آج افغانی یاد آرہے ہیں ، صوبےکا امن و امان خراب کرنےوالوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔
Load Next Story