راؤ سردار کی بطور آئی جی پنجاب کام سے معذرت فیصل شاہکار عہدے پر تعینات
سابق آئی جی راؤ سردار کو آئی جی ریلوے تعینات کردیا گیا
کراچی:
آئی جی پنجاب راؤ سردار نے عہدے پر مزید کام کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد پولیس افسر فیصل شاہکار کو نیا آئی جی مقرر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار نے عہدے پر مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلی کے نام اپنے وفاق میں تبادلے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق درخواست دینے سے قبل راؤ سردار علی خاں نے پنجاب پولیس کے کمانڈر کے طور کام جاری رکھنے یا عہدہ چھوڑے کے حوالے سے افسران سے مشاورت کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد پنجاب حکومت نے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب مقرر کردیا جب کہ سابق آئی جی راؤ سردار کو آئی جی ریلوے تعینات کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق راؤ سردار اور دیگر پولیس افسران کی جانب سے پوسٹنگ برقرار نہ رکھنے کی متعدد وجوہات سامنے آئی ہیں، کئی کئی برس سے صوبہ بدر 20 سے زائد اعلی افسران دوسرے صوبوں سے پنجاب میں تبادلہ کرکے لائے گئے تھے جنہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے تمام آر پی اوز اور 32 ڈی پی اوز کے تقرر و تبادلے کرکے من پسند افسران تعینات کیے تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان بار بار اپنی تقاریر میں 25 مئی کو کارروائیاں کرنے والے پولیس افسران کے حوالے سے سخت بیان دے چکے ہیں۔
ساتھ ہی تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار پرویز الٰہی بھی آئی جی پنجاب کے لیے سخت رویہ رکھتے ہیں اور اس کا برملا اظہار کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مئی میں لانگ مارچ کے دوران سختی سے پیش آنے والے پولیس افسران کی فہرستیں تیار کر رکھی ہیں۔ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے قوی امکان کے پیش نظر اکثر اعلی پولیس افسران اپنا سامان پیک کرچکے ہیں۔