سال 2021 میں کتنے ہندوستانیوں نے بھارتی شہریت چھوڑ دی رپورٹ جاری

بھارتی وزارت داخلہ نے اعداد و شمار جاری کیے


ویب ڈیسک July 22, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) بھارتی وزارت داخلہ نے اعداد و شمار جاری کیے

کراچی: بھارتی وزارت داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 373 بھارتیوں نے اپنے ملک کی شہریت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ 3 برسوں کے دوران بھارت کی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 600 سے زائد ہے۔ بھارت کا قانون اپنے شہریوں کو دو ملکوں کی شہریت کی اجازت نہیں ، اس لیے جس بھارتی کو بھی دوسرے ملک کی شہریت لینا ہوتی ہے اسے ملک کی شہریت چھوڑنی پڑتی ہے۔

بہتر اور خوشحال مستقبل کی خاطر ہندوستان چھوڑ جانے والوں کی کثیر تعداد نے امریکا کو اپنا نیا ملک بنایا اور شہریت حاصل کی جبکہ امریکا میں بھارتیوں کی کل تعداد 78 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارتی آسٹریلیا جبکہ تیسرے نمبر پر کینیڈا ہے، دونوں ممالک کل بھارتیوں کی تعداد بالترتیب 23 ہزار اور 21 ہزار سے زائد ہے۔ اسی طرح 300 سے زائد بھارتیوں نے چین کی شہریت حاصل کی۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق 2021 میں بھارتی شہریت چھوڑ کر جانے والوں کی تعدا د سابقہ 2 برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں