کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتے سے شروع ہونے والامون سون کا نیا اسپیل 27 جولائی تک جاری رہیگا، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

ہفتے سے شروع ہونے والے مون سون کے تیسرے مرحلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں داخل ہونے والے مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران تیزہواوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ 27جولائی تک برقراررہےگا۔

رین الرٹ کے مطابق متوقع بارشیں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔ کراچی میں 24سے26جولائی کے دوران اکثرمقامات پرتیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،موسمی اثرات کے زیراثر تھرپارکر، ،عمرکوٹ،میرپورخاص،بدین،ٹھٹھ،ٹنڈومحمدان،ٹنڈوالہیار،حیدرآباد،مٹیاری،سانگھڑ،نوابشاہ، خیرپور،سکھر،لاڑکانہ،جیکب آباد،دادو،جامشورو،شکارپور،قمبرشہدادکوٹ،گھوٹکی اورکشمورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش،اورکہیں کہیں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق تیز ہوائیں چلنے سے کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،خضدار،لسبیلہ،حب اورکیرتھررینج کے ساتھ مسلسل بارشیں حب ڈیم پردباؤپیداکرسکتی ہیں،دادو،جامشورواورنشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ آنے کا خدشہ ہے۔


کراچی میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار رہا

جمعے کو شہر کا مطلع کہیں جزوی اورکہیں مکمل ابرآلودرہنے سے موسم قدرے خوشگوار رہا،تاہم کچھ وقت کے لیے تیزدھوپ بھی نکلی،صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی ودرمیانی بارش جبکہ بونداباندی اورپھوارکاسلسلہ شروع ہوا۔

مزیدپڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش

سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 10ملی میٹرریکارڈ ہوئی،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پی اے ایف بیس فیصل میں 7،نارتھ کراچی میں 5.8،اورنگی ٹاون3.1،جناح ٹرمینل پر3ملی میٹر، اولڈائرپورٹ2.8،سرجانی ٹاون2.1، ڈی ایچ اے فیزٹو1.6ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، سب سے کم بارش کورنگی،قائدآباد،ناظم آباد،یونیورسٹی روڈ پرایک ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

 
Load Next Story