پنجاب میں سیاسی بحراننواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

عمران خان کو کسی صورت آگے نہیں آنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک July 22, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب میں سیاسی بحران کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے جو بھی کوششیں کیں وہ ملک کے لیے کیں، آپ ہمارے اتحادی ہیں اور آپ نے مشکل وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔

اس موقع پر تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو کسی صورت آگے نہیں آنے دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں