خواتین پوٹاشیئم والی غذائیں کھاکر دل کو تندرست بناسکتی ہیں
یورپی ماہرین کے مطابق سامن، کیلے اور ایوکیڈو کھانے سے پوٹاشیئم کی وافر مقدار ملتی ہے
LONDON:
یورپی ماہرینِ قلب نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے کی شوقین خواتین ان غذاؤں میں زائد نمک کی وجہ سے امراضِ قلب اور بلڈ پریشر کی شکار ہورہی ہیں۔ ازالے کے طور پر ضروری ہے کہ وہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں پوٹاشیئم کی بہتات ہوتی ہیں جن میں ایواکیڈو، سامن مچھلی اور کیلے شامل ہیں۔
اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کئی مطالعوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ پوٹاشیئم بلڈ پریشر قابو میں رکھتا ہے اور دوسری جانب خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھانوں میں نمک کو جہاں تک ممکن ہو کم کریں۔ نمک کی زیادتی بلڈ پریشر بڑھاتی ہے جس سے دل کے دورے اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
یورپ اور امریکہ میں پروسیس شدہ غذاؤں میں نمک کی بڑھی ہوئی مقدار کی وجہ سے نمک کو نکال باہر کرنا مشکل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کے پروفیسر لیفرٹ ووٹ کہتے ہیں کہ پوٹاشیئم کا استعمال پیشاب کے راستے سوڈیئم کے اخراج کو بڑھاتا ہے اور یوں پوٹاشیئم کھانے سے خواتین کی صحت پر غیرمعمولی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
اس ضمن میں 24 ہزار سے زائد مردوخواتین پر ایک تفصیلی غذائی سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جن خواتین اور مردوں نے زائد نمک والی خوراک کے باوجود پوٹاشیئم والی غذائیں کھائیں ان کا بلڈ پریشر بڑی حد تک معمول پر تھا۔ یہاں تک کہ خواتین نے اگر ایک گرام پوٹاشیئم بڑھایا تو ان کے بلڈ پریشر ریڈنگ میں ڈھائی یونٹ کی کمی واقع ہوئی۔ لیکن غیرمعمولی طور پر مردوں کو اس سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔
اسی لیے ماہرین نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ پوٹاشئیم سے بھرپور غذا کھاکر اپنی صحت بہتر بناسکتی ہیں