عمران کے بیان پر چیئرمین سینیٹ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

پارلیمانی روایات کے تحت کسی ایک ایوان کے رکن کے خلاف دوسرے ایوان میں تحریک استحقاق پیش نہیں کی جاتی۔


INP March 12, 2014
پارلیمانی روایات کے تحت کسی ایک ایوان کے رکن کے خلاف دوسرے ایوان میں تحریک استحقاق پیش نہیں کی جاتی۔ فوٹو فائل

چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق پرکمیٹی کی رپورٹ سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کومعاملے کی تحقیقات کرانے کے لیے خط لکھ دیاجس کے بعدقومی اسمبلی اورسینیٹ میں محاذ آرائی کے امکانات ختم ہوگئے۔

پارلیمانی روایات کے تحت کسی ایک ایوان کے رکن کے خلاف دوسرے ایوان میں تحریک استحقاق پیش نہیں کی جاتی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیئربخاری نے اسپیکرسردار ایازصادق کوایک خط بھجوایاہے جس میں کہا گیاہے کہ 17فروری کوسینیٹ میں اے این پی کے سینیٹر زاہدخان کی طرف سے عمران خان کے ایک بیان کوبنیاد بناکرتحریک استحقاق پیش کی جس میں عمران خان نے الزام عائدکیا تھا کہ سینیٹرزپیسے خرچ کر کے منتخب ہوتے ہیں۔ اس وقت ڈپٹی چیئرمین صابربلوچ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جنھوں نے یہ تحریک استحقاق قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کوبھجوا دی اورکمیٹی سے رپورٹ طلب کی۔ خط میں کہا گیاہے کہ استحقاق کے لیے دونوں ایوانوں کے اپنے قواعدوضوابط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |