چیچہ وطنی میں ایک سال سے زنجیروں میں جکڑے دو بھائیوں کو بازیاب کرالیا گیا

ایک سال تک زنجیروں میں جکڑے رہنے کے باعث ایک بھائی نے ذہنی توازن کھو دیا،میدیکل سپریٹینڈینٹ


ویب ڈیسک July 22, 2022
فوٹو: فائل

LONDON: پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں جائیداد کی لالچ میں ایک سال سے زنجیروں میں جکڑے دو بھائیوں کو پولیس نے بازیاب کرالیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 18/11 ایل میں قریبی عزیزوں نے دو سگے بھائیوں کو ایک سال سے زنجیروں سے جکڑ کر کمرے میں بند رکھا تھا۔

ڈی پی او ساہیوال سردار صادق بلوچ نے نوجوانوں کو حبس بے جا میں رکھے جانے کا نوٹس لیتے ہو ئے دونوں بھائیوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جائیداد کی ہوس میں دونوں بھائیوں کو زنجیروں سے جکڑ کر قید کیا گیا تھا جنہیں میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے غیر قانونی طور دونوں بھائیوں کو قید کرنے کے الزام میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ ایک ملزم زیر حراست ہے۔

بازیاب ہونے والے دونوں بھائیوں کو علاج معالجے کیلئے ساہیوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ھے،ایم ایس ڈاکٹر کاظم وتھراکے مطابق ایک سال سے زنجیروں سے جکڑ کر رکھنے کے باعث ایک بھائی نے اپنا ذہنی توازن کھو دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں