چوہدری شجاعت کے خط پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

ق لیگ کے دس ووٹ مسترد ہونے پر حمزہ شہباز کامیاب ہوئے

فوٹو فائل

چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی بنیاد پر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے 10 اراکین کے ووٹ مسترد کردیے۔

چوہدری شجاعت نے مسلم لیگ ق کے سربراہ کی حیثیت سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ق کے اراکین پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز کسی بھی امیدوار کو ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ کا خط موصول ہونے کے باوجود 10 اراکین نے پرویز الہیٰ کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا، جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے امیدوار 186 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


مزید پڑھیں: مسلم لیگ ق کے ارکان پرویز الہیٰ کو ووٹ نہیں دیں گے، چوہدری شجاعت کا ڈپٹی اسپیکر کو خط

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر نے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد بتایا کہ انہیں پارٹی سربراہ کی حیثیت سے چوہدری شجاعت نے خط لکھا اور کہا کہ کسی بھی رکن کا ووٹ شمار نہ کیا جائے۔

دوست مزاری نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے خط پر میں رولنگ دیتے ہوئے ان دس ووٹوں کو مسترد کرتا ہوں۔

ووٹ مسترد کرنے کے ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی جبکہ حمزہ شہباز صرف تین ووٹوں کے فرق سے 179 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہے۔
Load Next Story