کراچی لیاری میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی مقابلے میں غفار ذکری کا بھائی ہلاک

شہریوں نے بلدیہ ٹاؤن سے بس لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو پکر کر ان کی خوب پٹائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔


ویب ڈیسک March 12, 2014
فتح محمد قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا. فوٹو; فائل

لیاری میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے گینگ وار کے اہم ملزم غفار ذکری کا بھائی فتح محمد ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بغدادی تھانے کی حدود میں علی محمد محلہ پہنچی جہاں گینگ وار کے ملزمان اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، اسی دوران فائرنگ سے گینگ وار کے اہم ملزم غفار زکری کا چھوٹا بھائی فتح محمد مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا، ملزم کے پاس سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ایک اور کارروائی میں شہریوں نے بلدیہ ٹاؤن سے بس لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو پکر کر ان کی خوب پٹائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا، ایک زخمی ڈاکو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں