عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا چوہدری شجاعت
ماموں نے وڈیو پیغام ریکارڈ کرانے سے انکارکردیا،زرداری جیت گئے، مونس الہٰی
کراچی:
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے اور وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیں گے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی سینئر صحافیوں سے مبینہ ٹیلیفونک گفتگو سامنے آگئی جس میں مونس الٰہی نے بتایا شجاعت حسین نے خط لکھا ہے کسی کو ووٹ نہیں دینا۔ ماموں کے پاس گیا مگرانھوں نے وڈیو پیغام ریکارڈ کرانے سے انکارکرتے ہوئے کہا وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے اور وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیں گے، وہ بھی ہار گئے، عمران بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے۔
مونس الہٰی نے بتایا کہ آصف زرداری نے شجاعت کو کہا پرویز الہٰی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔مونس الہٰی نے کہا ہم نے وزیراعلٰی بننا ہے اور صرف عمران خان کا بننا ہے، ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کا وزیراعلیٰ نہیں بننا۔