جج کیلئے نازیبا الفاط استعمال کرنے پر پرویز مشرف کے وکیل رانااعجاز کا خصوصی عدالت میں داخلہ بند

عدالت نے مجھ سے اپنے رویے پر معافی مانگنے کے لئے کہا تھا انکار پر عدالت جانے سے روکا گیا ہے، رانا اعجاز


ویب ڈیسک March 12, 2014
رانا اعجاز نے گزشتہ روز جسٹس فیصل عرب کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے. فوٹو: ایکسپریس نیوز

غداری کیس کی سماعت کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز کا نام وکلا کی فہرست سے خارج کرکے انہیں عدالت میں داخلے سے روک دیا گیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل رانا اعجاز غداری کیس کی سماعت میں شامل ہونے کے کے لئے نیشنل لائبریری پہنچے تو مرکزی دروازے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا، سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے رجسٹرار کی جانب سے انہیں عدالت میں داخل نہ ہونے دینے کا تحریری حکم ملا ہے۔

خصوصی عدالت میں جانے سے روکنے پر رانا اعجاز نے احتجاج کیا اور انہوں نے اپنی گاڑی مرکزی دروازے کے ساتھ ہی کھڑی کردی، ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان سے گزشتہ روز اپنے رویے پر معافی مانگنے کے لئے کہا تھا انکار پر انہیں عدالت جانے سے روکا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رانا اعجاز نے گزشتہ روز خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے، عدالت نے انہیں معافی مانگنے کی ہدایت کی تھی انکار پر انہیں کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں