کنڈا لگانے پر FIR کی اجازت نہیں نجکاری کمیٹی میں انکشاف

سینیٹ کمیٹی داخلہ کو سرفراز بگٹی، ہدایت اللہ پر دستی بم حملوں پر بریفنگ دی گئی

اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء، اسپیشل کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

سینٹ قائمہ کمیٹی نجکاری میں پیسکو حکام نے انکشاف کیا کہ کنڈا لگانے والوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سنیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت ہوا، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر ہدایت اللہ پر دستی بم حملوں پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی چیئرمین نے آئی جی اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختوا کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، پشاور میں بھتہ مافیا کاروباری حضرات کو تنگ کر رہے ہیں، اس وقت پشاور میں سیف سٹی کے کیمرے نہیں۔

سینیٹر فدا محمد نے سنیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کو بھتے کی کال کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کئی سنیٹرز اور ایم این ایز ڈر کی وجہ سے عید کی نماز نہیں پڑھ سکے، پشاور کے علاقے کارخانہ باڑہ میں سر عام ہمسایہ ملک کی سمیں ملتی ہیں، سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں کوئی کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں، بلوچستان میں ریاست خطرے میں ہے۔


سینٹ قائمہ کمیٹی نجکاری میں پیسکو حکام نے انکشاف کیا کہ کنڈا لگانے والوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں ہے، 8 سال میں آرمی صرف 0.5 فیصد نقصانات کم کر سکی، پشاور میں لوگ میٹر نہیں لگاتے براہ راست ٹرانسفارمر سے بجلی لیتے ہیں۔

وزیر نجکاری کمیشن عابد حسین بھائیو نے کہا صوبہ سندھ میں حیسکو، سیپکو کو صوبائی حکومت اپنے انتظام کے تحت چلانا چاہتی ہے، پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو لوگ گرڈ اسٹیشن ہی بند کر دیتے ہیں، سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے ملز مالکان سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔

وزارت قانون و انصاف نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 15 کے تحت اینٹی ریپ اسپیشل کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
Load Next Story