اسٹیٹ بینک کے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ

گریڈ 4 سے 7 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 16 فیصدکا اضافہ کیا گیا، سرکلر جاری

گریڈ 4 سے 7 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 16 فیصدکا اضافہ کیا گیا، سرکلر جاری۔ فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک نے مشکل معاشی حالت کے باوجود اپنے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جار ی کردہ سرکلر کے مطابق نئی کنٹری بیوٹری پروویڈنٹ فنڈ اسکیم (این سی پی ایف ایس) اور پرانے ماینٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں متعلقہ شرائط و ضوبط کے مطابق اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔


سرکلر کے مطابق گریڈ ایک سے 3 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد جبکہ گریڈ چار سے گریڈ سات تک کے افسران کی تنخواہوں میں 16 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، ہرانے مانیٹائزڈ ڈھانچہ کے تحت کام کرنے والے گریڈ ایک سے سات تک کے افسران کی تنخواہوں میں مالی سال 20-21 کی مہنگائی کی شرح کے مطابق 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق افسران کی تنخواہوںمیں اضافہ پر عملدر آمد یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔
Load Next Story