جونیئر لیگ عمران طاہر کومینٹورز میں شامل کرنے کا فیصلہ

ایک کروڑ روپے سے زائد معاوضہ دیا جائے گا،معاملات طے، جلد اعلان متوقع


Saleem Khaliq July 23, 2022
پی سی بی کا سرکاری ٹی وی سے براڈ کاسٹ ریونیو شیئرنگ کے معاہدے پر غور۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی اسٹار عمران طاہر کوپاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز میں شامل کرنے کا فیصلہ ہو گیا، انھیں بھی ایک کروڑ روپے سے زائد معاوضہ دیا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا ڈریم پروجیکٹ جونیئر لیگ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا، گذشتہ دنوں جاوید میاندادکو لیگ جبکہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو ٹیموں کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا،ان سب کو50،50 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے، پاکستانی کرنسی میں یہ رقم ایک، ایک کروڑ روپے سے زائد بنے گی،دیگر تین ٹیموں کے مینٹورز کا تقرر ہونا ابھی باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی اسٹار عمران طاہر سے بھی پی سی بی کے معاملات طے پا چکے، وہ بھی ایک ٹیم کے مینٹور بنیں گے، ان سے45 ہزار ڈالر میں معاملات طے پائے ہیں، پاکستانی روپوں میں یہ رقم بھی ایک کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: جونئیر لیگ کے مینٹورز کتنا پیسہ کمائیں گے؟

عمران کا تعلق لاہور سے ہی ہے، بہتر مستقبل کی خاطر وہ جنوبی افریقی منتقل ہو گئے تھے،43سالہ اسپنر 20ٹیسٹ،107 ون ڈے اور38 ٹی ٹوئنی میچز میں پروٹیز کی نمائندگی کا اعزاز پا چکے، انھوں نے آخری انٹرنیشنل میچ 2019 میں کھیلا تھا، وہ لیگز میں تواتر سے حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی

دوسری جانب پی جے ایل کے لیے پی سی بی سرکاری ٹی وی سے براڈ کاسٹ ریونیو شیئرنگ کے معاہدے پر غور کر رہا ہے،اس حوالے سے حتمی فیصلہ کچھ عرصے میں متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |