آنکھیں نیچی کر لیں کلچر سیٹ ہو جائے گا علی ظفر کا ناقدین کو کرارا جواب

علی ظفر نے انسٹاگرام پر بغیر ٹی شرٹ کے ایک تصویر اپلوڈ کی ہے

علی ظفر کے لاکھوں مداحوں ان کی تصاویر کو خوب پسند کر کررہے ہیں(فائل فوٹو)

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے خود پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے ڈالا۔

گلوکار علی ظفر ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ کنسرٹ کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں اور وہ اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے زریعے ان سرگرمیوں سے آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں علی ظفر نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں دو مختلف زندگیاں جی رہا ہوں'۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ 'ایک طرف مشرقی ساحل پر مداحوں کے ساتھ سٹیج پر ہوتا ہوں تو دوسرے طرف مغربی ساحل پر فیملی کے ساتھ ہوتا ہوں، اب کل شکاگو کنسرٹ کے لیے جارہا ہوں، انتظار نہیں ہورہا، میں اپنی زندگی کو پسند کرتا ہوں'۔







View this post on Instagram


A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)





اس پوسٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں علی ظفر نے ایک تصویر بغیر شرٹ کے اپلوڈ کی ہے۔

اس تصویر پر ایک صارف نے علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ''شرٹ اُتار کے تصویر اپلوڈ کر کہ کونسا کلچر پروموٹ کر رہے ہیں آپ؟۔

جس پر علی ظفر نے صارف کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آنکھیں نیچی کر لو، کلچر سیٹ ہوجائے گا'۔








View this post on Instagram



A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)



تاہم دنیا بھر میں موجود علی ظفر کے لاکھوں مداحوں ان کی تصاویر کو خوب پسند کر کررہے ہیں اور کنسرٹ میں ان کی پرفارمنس کو بھی بھرپور سراہتے نظر آرہے ہیں۔
Load Next Story