دائرہ دین پناہ زیادتی کیس متاثرہ خاتون اور گواہ اپنے بیان سے مُکر گئے تمام ملزم رہا

تفتیشی افسر نے بیان سے منحرف ہونے پر مدعی خاتون اور گواہان کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا


ویب ڈیسک March 12, 2014
دو ماہ قبل پنچایت کے حکم پر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے دائرہ دین پناہ میں پنچایت کے فیصلے پر اجتماعی زیادتی کے واقعے کی مدعی خاتون اور گواہان کے منحرف ہونے پر تمام ملزمان کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن کورٹ میں اجتماعی زیادتی کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران مدعی خاتون اور گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے تھے جس پر عدالت نے بدھ کے روز سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ دوسری جانب تفتیشی افسر نے بیان سے منحرف ہونے پر مدعی خاتون اور گواہان کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل پنچایت کے حکم پر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، میڈیا میں خبر نشر ہونے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے ماتحت عدالت کو 3 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں