عمران سیاسی شکست کے بعد سپریم کورٹ کو تنازعات میں ملوث کرتا ہے احسن اقبال

عمران پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی


ویب ڈیسک July 23, 2022
واقعے کی ایف آئی آر عوام کی عدالت میں درج کرواؤں گا کہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی کریں، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی جب بھی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو اپنی سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

احسن اقبال نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی جب بھی سیاست میں مات کھاتا ہے تو سپریم کورٹ کو اپنی سیاسی شکست کو فتح میں بدلنے کے لئے سیاسی تنازعات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتا ہے۔پانامہ سے لیکر پنجاب کی وزارت اعلی تک یہی کھیل کھیل رہا ہے۔ پہلے اداروں پہ حملہ آور ہو کر پریشر ڈالتا ہے پھر ریلیف لینے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک جن مخدوش معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ان سے نمٹنے کے لئے گرینڈ نیشنل ریکوری کی ضرورت ہے جو سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔عمران نیازی ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعہ گرینڈ نیشنل انارکی پیدا کر رہا ہے۔ یہ وقت جاگتے رہنے کا اور ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی سازش کو ناکام بنانے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا دوبارہ حلف اٹھالیا

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت میں بھی انتشار کی سیاست کر رہا تھا اب اپوزیشن میں ہے تو بھی سیاسی انتشار پیدا کر رہا ہے۔اس سے پہلے بھی سازشی دھرنوں کی سیاست کا موجد تھا۔کروڑوں ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ آخر مفت میں تو نہیں ملتی۔سوشل میڈیا کے ذریعہ 2016امریکی صدارتی الیکشن ہائی جیک ہوا۔ ویسا ہی کھیل!

احسن اقبال نے مزید کہا کہ کل تک پوری عمران نیازی اور PTI چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ عدلیہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بارے میں رائے دینے کی مجاز نہیں تاہم آج وہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کو مداخلت کرنے کی دعوت دینے عدلیہ پہنچ گئے ہیں۔ یوٹرنز کا عالمی ریکارڈ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں