اداروں سے دیرینہ تعلق ہے تنقید کرنیوالوں کی حمایت نہیں کرسکتا چوہدری شجاعت
وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا
کراچی:
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں۔ انہیں اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے۔ تمام جماعتوں کے لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہوں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت
چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں۔