ننکانہ صاحب میں گھر میں گیس کے اخراج سے 4 بہنوں سمیت 5 خواتین جاں بحق

3 ماہ کا بچہ فیضان اور ایک شخص فرہاد معجزاتی طور پر بچ گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 12, 2014
ابتدائی طور پر تو واقعہ گیس ہیٹر سے لیکیج کے باعث معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: شاہ کوٹ کے گاؤں ڈلہ چندا سنگھ کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 4 سگی بہنوں سمیت 5 خواتین جاں بحق جب کہ نومولود بچے سمیت 2 افراد بت ہوش ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ کے گاؤں ڈلہ چندا سنگھ کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 4 بہنیں انس بی بی، نبیلہ، اقصی اور 9 حلیمہ اپنی بھابی ذبیدہ سمیت جاں بحق جب کہ 3 ماہ کا بچہ فیضان اور ایک شخص فرہاد معجزاتی طور پر بچ گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تو واقعہ گیس ہیٹر سے لیکیج کے باعث معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں