لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق

مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گری


ویب ڈیسک July 23, 2022
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عثمان اور دلاور کے نام سے ہوئی ہے(فائل فوٹو)

AUSTIN: لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے بیدیاں روڈ پر مکان کی خستہ حال چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عثمان اور دلاور کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والی بچی کو فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔