لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق

مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گری

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عثمان اور دلاور کے نام سے ہوئی ہے(فائل فوٹو)

AUSTIN:
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے بیدیاں روڈ پر مکان کی خستہ حال چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔


ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عثمان اور دلاور کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والی بچی کو فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 
Load Next Story