اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری ایڈونچر سے ملک بحران کا شکار ہے فواد چوہدری

طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کیساتھ کھلواڑ نہ کریں، پی ٹی آئی رہنماء


ویب ڈیسک July 23, 2022
طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کیساتھ کھلواڑ نہ کریں، پی ٹی آئی رہنماء (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری ایڈونچر سے ملک بحران کا شکار ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کیساتھ کھلواڑ نہ کریں، اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری ایڈونچر سے ملک بہت بڑے سیاسی بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ چودھری شجاعت کاخط ڈپٹی اسپیکر کےجیب سے کیسے نکل آیا؟، انہیں تو توہین عدالت کیس میں طلب کیا جانا چاہئے۔

گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت کے خط پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے 3 ووٹوں سے اکثریت حاصل کی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کروایا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔

مزید پڑھیں: اداروں سے دیرینہ تعلق ہے، تنقید کرنیوالوں کی حمایت نہیں کرسکتا، چوہدری شجاعت

 

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹنگ پر گنتی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں