ن لیگ کا ٹائیں ٹائیں فش فش ہوچکا فرخ حبیب

آصف زرداری عوام پر نہیں،چوروں اور لوٹوں پر بھاری ہے

آصف زرداری عوام پر نہیں،چوروں اور لوٹوں پر بھاری ہے، فرخ حبیب(فائل فوٹو)

کراچی:
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری عوام پر نہیں،چوروں اور لوٹوں پر بھاری ہے۔

فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا ٹائیں ٹائیں فش فش ہوچکا ،ڈپٹی سپیکر کی غیرقانونی اور غیر آئینی رولنگ کا کوئی بھی دفاع کرنے کو تیار نہیں ہے۔


انہوں نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اچکن پہننے کا شوق ہے، مشورہ ہے فیشن شومیں شریک ہوا کریں انکو صبح صبح شیروانیاں پہننے کا شوق ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عدالت نے بڑا دل کرکے ان کو ایک موقع فراہم کیا ہے، حمزہ شہباز جعلی وزیراعلی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں، فرخ حبیب نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ پزویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلی ہوں گے۔
Load Next Story