لیاری گینگ وار کے 2 گروپوں میں فائرنگ راکٹ اور بم حملوں میں 15 افراد جاں بحق40 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔


ویب ڈیسک March 12, 2014
مسلح تصادم کے دوران بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان بھی شامل ہیں,پولیس فوٹو: فائل

لیاری میں متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ، راکٹ اور دستی بم حملوں میں خواتین اور بچی سمیت 15 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں جھٹ پٹ مارکیٹ اور اطراف میں گینگ وار کے 2 گروپوں کے درمیان ایک دوسرے پر مورچہ بند فائرنگ، دستی بم اور راکٹ حملے کئے جارہے ہیں، جس کی زد میں آکر اب تک 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ مقامی افراد لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کررہے ہیں جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کے دوران ہلاک ہونے والوں میں بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں۔ دونوں مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کا کوئی اہلکار علاقے میں داخل نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ لیاری کے اکثر علاقوں پر عملی طور پر گینگ وار گروپوں کا راج ہے اور وہاں پولیس اور رینجرز داخل بھی نہیں ہوسکتی۔ 3 روز قبل گینگ وار ملزمان نے مساجد سے لوگوں کو علاقہ خالی کردینے اور اپنے کاروبار شام 5 بجے تک بند کردینے کے اعلانات کئے تھے۔ اس کے باوجود پولیس اور رینجرز نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں