یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع نہ رکھی جائے مریم نواز

یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع نہ رکھی جائے، مریم نواز

فوٹو: فائل

OTTAWA:
مریم نواز شریف نے کہاہے کہ یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائےبہت ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‏اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی،بدتمیزی اور گالیوں کےدباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بنچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتےہیں،اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں،سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے۔بہت ہو گیا۔




موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سلسلہ اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہےجس کے ذریعے آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے اپنی مرضی سے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا۔



آج اس کی ایک نئی تشریح کی جا رہی ہے تاکہ اب بھی اسی لاڈلے کو فائدہ پہچنے جسے کل پہنچا تھا۔

 
Load Next Story