حالیہ مون سون بارشوں نے سیکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنالیا
حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 8 ہزار 8 سو 89 گھروں کو نقصان پہنچا، این ڈی ایم اے
JARANWALA:
پاکستان میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 304 افراد لقمہ اجل بنے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ مون سون بارشوں میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی۔
این ڈی ایم اے کے جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جس میں جاں بحق افراد میں 132 مرد 84 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کےاعداد و شمار کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں 284 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 99خیبر پختون خواہ میں 61پنجاب 60 اموات، سندھ میں ستر گلگت بلتستان آٹھ آزاد کشمیر پانچ اسلام آباد ایک موت رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں 8 ہزار 8 سو 89 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں سے 5255 گھر جزوی طور پر متاثر ہوے ، 3634 گھر منہدم ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستا ن میں چھ ہزار خیبر پختون خواہ میں 2406 گھروں کو نقصان پہنچا، اسی طرح سندھ میں 165 جی بی میں 173 گھر متاثر ہوئے جب کہ 1694 لائیو سٹاک سیلابی ریلوں کی نظر ہوگئے۔